اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اسما عباس نے کینسر کو کیسے شکست دی؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نے کینسر کو شکست دینے کی اپنی ماضی کی کہانی مداحوں کو سنا دی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اسما عباس نے کینسر کے تکلیف دہ تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وقت ان کیلئے بےحد مشکل تھا تاہم بیٹی زارا نور عباس نے ان کی ہمت بنائے رکھی۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا وزن اچانک تیزی سے کم ہونے لگا جس پر شروعات میں وہ خوش تھیں کہ وزن خود ہی کم ہورہا ہے مگر دیگر غیر معمولی تبدیلیوں سے انہیں معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے۔ 

اسما عباس کا کہنا تھا کہ انہیں بروقت کینسر کی تشخیص ہوگئی تھی اور انہوں نے فوری اس کا علاج کروانا شروع کردیا جبکہ 2 پراجیکٹس کو بھی چھوڑنا پڑا۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا علاج پاکستان میں کروانے کو ہی ترجیح دی۔ انہیں لوگوں نے امریکہ جاکر علاج کروانے کا مشورہ دیا جبکہ ان کے بھائی نے بھی انہیں بلایا مگر انہیں اپنے والد کی بات یاد رہی کہ موت کا فرشتہ اگر آنا ہو تو کہیں بھی آسکتا ہے۔ 

اسما عباس نے بتایا کہ وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہیں جس پر خدا کی شکر گزار ہیں تاہم اب بھی وہ ذیابیطس جیسی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں مگر پھر بھی صحت مند ہیں اور پنجابی شو میں رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے