اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مشی خان کا سوشل میڈٰیا پراپنی سرگرمیوں سے متعلق بڑا اعلان

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور سماجی مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے مشہور اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔ 

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔ مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس ملک میں کبھی کچھ نہیں سدھرے گا۔

اداکارہ نے اعلان کیا کہ اب وہ اس طرح کی کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گی کہ کیا غلط ہو رہا ہے۔ وہ اپنی دماغی صحت کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ اتنی تکلیف دہ چیزیں دیکھ کر اس کا دماغ سست ہو گیا ہے اور اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔

مداح بھی مشی خان کے اس فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں سپورٹ کرتے ہوئے آرام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے