اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موسم گرما کی تعطیلات ختم: سپریم کورٹ میں کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، کل 8 ستمبر سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہو گا۔

کل صبح ساڑھے نو بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس ہو گی جس سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے، کانفرنس کے بعد چیف جسٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بجے تک آئینی بنچ سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا، آئینی بنچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

کل دوپہر ایک بجے ججز کا فل کورٹ اجلاس بھی ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان کریں گے، اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے