اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، 53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن، لاہور کے داخلی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کر کے دوران چیکنگ 53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 51 دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری شاپس اور ملک پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ کی گئی تاہم مضر صحت دودھ ہونے پر 10 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 6 ڈیری شاپس بند جبکہ 7 کو 1 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانے عائد کیا گیا اور 4 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ کو تلف کیا گیا، تلف کردہ دودھ میں پانی، پاوڈر اور مضر صحت ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ پائی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، ملاوٹی دودھ فروخت والی دکانیں بند، مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، ناقص ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے