اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال رکشہ ڈرائیورز کو 80 ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک لائسنسنگ کی سربراہی میں لائسنس کی فراہمی میں حیرت انگیز اضافہ، صوبہ بھر میں ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد جاری جبکہ رواں سال رکشہ ڈرائیورز کو 80 ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری کئے گئے۔

سال 2025 میں رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کی فراہمی میں 144 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال رکشہ ڈرائیورزکو 80 ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری کئے گئے،  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز کا اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند ہے، اتوار کو کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد ٹریفک پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

 

 

 

پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہے، ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کیلئے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بعد رکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکیں گے، شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

 

 

رکشہ یونین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے صوبائی سطح پر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کو یقینی طور پر حل کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے