اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس کی ریسکیو سرگرمیاں جاری، 3 لاکھ 86 ہزار 952 متاثرین کا انخلا

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(لاہور نیوز) راوی، ستلج اور دریائے چناب کی سیلابی صورتحال میں اتار چڑھاو، پنجاب پولیس کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں کا عمل جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر متاثرہ شہریوں، مویشیوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس لاہور سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 952 متاثرین کا انخلا یقینی بنا چکی ہے، سیلاب زدہ علاقوں سے ایک لاکھ 49 ہزار 560 مردوں، ایک لاکھ 12 ہزار 268 خواتین اور ایک لاکھ 25 ہزار 124 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

شہریوں کے 4 لاکھ 94 ہزار 613 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا، فیصل آباد ریجن سے 70 ہزار 880 جبکہ ملتان ریجن سے 66 ہزار 596 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔

اسی طرح ڈی جی خان ریجن سے 59 ہزار 707 جبکہ ساہیوال ریجن سے 51 ہزار 168 شہریوں کا انخلا یقینی بنایا گیا، پنجاب پولیس کے 15 ہزار سے زائد  افسران و اہلکار، 740 وہیکلز، 40 بوٹس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں، آئی جی پنجاب نے انخلا والے علاقوں میں سکیورٹی، سرویلنس اور پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پنجاب پولیس سیلابی صورتحال، مشکل گھڑی میں شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، فلڈ ریلیف کیمپوں میں تحفظ، رہائش، ادویات اور خوراک سمیت تمام ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہری قیمتی انسانی زندگیوں کے تحفظ کے پیش نظر انخلا کے عمل میں پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے