اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے بعد تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

گزشتہ ماہ عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے تھے، والد کے انتقال کے اگلے ہی دن گلوکار نے کراچی کے کرکٹ سٹیڈیم میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا۔

ایک جانب گلوکارکے مداحوں کی جانب سے خوب سراہتے ہوئے کہا گیا کہ عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے جبکہ دوسری جانب گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

عاطف اسلم ان دنوں اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کینیڈا میں مقیم بھارتی میزبان اور صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیا اور تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں  لیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد سب نے باتیں کیں اور کہا یہ اگلے ہی روز پرفارم کر رہا ہے، میرے گھر میں کیا ہو رہا ہے اس سے ان لوگوں کا چینل چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام نہیں ہے کہ میں دوسروں کو بتاؤں کہ کیا کرنا ہے یا نہیں، میں پوری دنیا کے ساتھ رشتہ داری نہیں کر سکتا، میرا کام آرٹ ہے، مجھے میرے آرٹ کیلئے پسند کریں، مجھے میری موسیقی پر پسند کریں یا ناپسند، لیکن مجھے یہ مت بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے