اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن قمر نے نادیہ خان کو اداکاری سے نابلد قرار دیدیا

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان کو اداکاری سے نابلد قرار دے دیا۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے تمام پراجیکٹس پر تنقید کرتے ہیں جس میں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان شامل ہیں۔

نادیہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈرامہ نگار نے کہا کہ نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ انگریزی، میں نے کبھی انکے ساتھ کام کرنے کا سوچا ہی نہیں، البتہ عتیقہ اوڈھو اور مرینا خان کے ساتھ کام کرنے کا ضرور سوچا ہے، ان کی اردو کمزور ہے لیکن پاکستان میں ڈرامے خالص اردو میں بنتے ہیں، لہٰذا اداکاروں کو یہ سیکھنا ہی پڑتا ہے۔

مرینا خان اور عتیقہ اوڈھو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان دونوں کے ساتھ آج تک کام نہیں کیا، اس لیے ان کی جانب سے تنقید جائز ہے، ان شاء اللّٰہ جب وہ اردو سیکھ لیں گی تو ان کے ساتھ ضرور کام کروں گا، وہ سینئر اداکارائیں ہیں جنہوں نے برسوں کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عتیقہ اوڈھو کا ایک ڈرامہ دیکھا تھا جو یا تو ’دشت‘ تھا یا ’نجات‘ جس میں چائلڈ لیبر کا موضوع تھا، اسی طرح مرینا خان کے ڈراموں میں صرف ’تنہائیاں‘ اور ’دھوپ کنارے‘ دیکھے ہیں، اس کے بعد ان کے کوئی ڈرامے نہیں دیکھے، میری خواہش ہے کہ ایک دن وہ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے