اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہادت کے جذبے نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا: خواجہ آصف

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہادت کے جذبے نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر 6 ستمبر 1965 کی یاد میں سیالکوٹ کے جناح ہال قلعہ میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص جیسے تاریخی واقعات قوموں کی زندگی کو نئی جلا بخشتے ہیں، 1965 کی جنگ میں پاکستانی افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا اور یہ دن تاریخ میں ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک و قوم کا تحفظ اپنے خون کی آبیاری سے کر رہی ہے اور شہادت کے جذبے نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، افواجِ پاکستان نہ صرف جغرافیائی دفاع بلکہ سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے یومِ دفاع کو تجدیدِ عہد کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا ہو کر ملک کی حفاظت کے لیے یکجا ہونا چاہیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے