اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے: صدر، وزیراعظم

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم اور مسلم امہ کو عید میلادالنبیﷺ کے بابرکت دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی اور یادگار موقع امت مسلمہ کیلئے خوشی اورعقیدت کا باعث ہے، 12 ربیع الاول اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویﷺ کے مطابق ڈھالنے کےعہد کا دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام میں کہا کہ سیرت طیبہ ہمارے لئے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرت طیبہ کی عملی تعبیر بنانا ہے، ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، ملکی مسائل کا پائیدار حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنانے میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے