اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن، پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن، پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔

آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈرامہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں، اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا یہ نیا ڈرامہ ہے،اس طرح کی جھوٹی اور خود ساختہ خبروں کے ذریعے بھارت اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے، اس سے قبل بھارتی میڈیا تین پاکستانی شہری جو کمبوڈیا روزگار کیلئے جا رہے تھے کو بھی دہشتگرد کہہ چکا ہے،یہ پروپیگنڈا بھارت کے اندرونی انتشار کو چھپانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے