اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد مجرا کروانے پر گرفتار

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ ناگہانی آفت میں اپنے گھر بار اور مال مویشی سے محروم ہوگئے میں نے رقص و سرور کی محفل سجائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ نازیبا آڈیو پیغامات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس پر مجھے ندامت ہے۔

حکیم شہزاد نے بتایا کہ مجھے سی سی ٹی ڈی نے طلب کیا تھا اور سمجھایا کہ سیلاب جیسی آفت کے وقت مجرے کروا کر میں نے کافی لوگوں کی دل آزادی کی۔

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد نے کہا کہ میں اپنے طرز عمل پر خود بھی معافی مانگتا ہوں اور سب سے بھی کہتا ہوں کہ اپنی گفتگو کو شائستہ اور مہذب رکھیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے