05 Sep 2025
(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ میں گانا گانے کو یاد کرتے ہیں۔
عاطف اسلم ان دنوں اپنے کانسرٹس کے سلسلے میں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کینیڈا میں مقیم بھارتی میزبان اور صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیا اور بالی وڈ کے حوالے سے گفتگو کی۔
گلوکار نے انٹرویو میں کہا کہ اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو ہمارے پاس اتنے بڑے نام اور گلوکار نہیں ہیں، ہماری انڈسٹری بالی وڈ کی طرح بڑی نہیں ہے اور یہ حقیقت ہے۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود اللہ نے مجھے بالی وڈ تک پہنچایا ہے تو یہ اللہ کا مجھ پر سب سے بڑا احسان ہے، اللہ نے مجھے اتنی بڑی دنیا میں چمکایا، میں اس کی نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتا۔
