اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران اشرف کے نام پر سیلاب فنڈ اکٹھا کیا جانے لگا، اداکار نے دھوکہ دہی سے خبردار کر دیا

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے عوام کو جعل سازوں سے خبردار کر دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف اداکار عمران اشرف کا ویڈیو پیغام اس وقت وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں  نے اپنے مداحوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔

اداکار  نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے لوگوں سے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میرے نام سے منسوب پیج بنایا گیا ہے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیسے مانگے جارہے ہیں جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نام سے منسوب مدد کیلئے کی جانے والی تمام اپیلیں جعلی ہیں، اس لئے کسی کی باتوں میں نہیں آئیں۔

عمران اشرف نے یہ بھی اعلان کیا کہ مجھے اگر ایسا کچھ کرنا ہو گا تو میں اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے کروں گا اور میں خود بہت جلد سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کچھ کرنے والا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے