اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر ستلج میں سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے انڈین ہائی کمیشن کے مراسلہ کے بعد اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروز پور ڈاؤن سٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، سول انتظامیہ پاک فوج اور دیگر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1لاکھ15ہزار کیوسک، خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2لاکھ5ہزار کیوسک ہے، قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ66 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ  کے مقام پر پانی کا بہاؤ 73ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ پر1لاکھ12ہزار کیوسک، سائفن پر 1 لاکھ14ہزار کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 44 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ19ہزار کیوسک، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 42 ہزار کیوسک، پنجند ہیڈورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے