اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین سے اظہار ہمدردی

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران ان کے دکھ درد میں شریک ہوئیں اور متاثرین کو دلاسہ دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کیمپ میں مقیم خواتین اور بچوں کو تحائف بھی پیش کئے جن میں سے ایک کمسن بچی نے خوشی کے اظہار میں انہیں گلے لگا لیا جو اس محبت بھری ملاقات کا منظر تھا۔

وزیراعلیٰ  نے عارضی کلاس روم کا بھی دورہ کیا جہاں بچوں سے ظہرانہ شفقت کے دوران مختلف سوالات کئے اور خوش دلی سے ان کے ساتھ گفتگو کی، ایک کمسن طالب علم  نے مریم نواز سے کہا، "میں آپ کو پہلی بار دیکھ رہا ہوں"، جس پر وزیراعلیٰ  نے مسکرا کر ان کی بات سنی۔

مریم نواز  نے خصوصی ہدایت کی کہ آشوب چشم (آنکھوں کے مرض) میں مبتلا بچے کا فوری علاج شروع کیا جائے اور فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم تمام بچوں کی ہیلتھ سکریننگ بھی کروائی جائے تاکہ ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پانی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں  نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ نہ صرف ان کے گھروں کی تعمیر میں مدد کی جائے گی بلکہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے