اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی

05 Sep 2025
05 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی۔

عاطف اسلم ان دنوں کینیڈا میں اپنے کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا، جس میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ہاں، مجھے بالی ووڈ یاد آتا ہے، آٹھ دس سال ہو گئے ہیں، وہاں پرفارم کرنے اور اسٹوڈیوز میں ریکارڈنگ کرنے کے دن یاد آتے ہیں، دوست بھی یاد آتے ہیں، لیکن خوشی ہے کہ دنیا بھر میں موسیقی پروان چڑھ رہی ہے۔

انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی یادیں بھی تازہ کیں اور کہا کہ ہم دبئی میں وِشال شیکھر کے ساتھ تھے، مجھے یاد ہے کہ انہوں نے مجھے لو نوٹس پر گانے کو کہا، حالانکہ سب مجھ سے ہائی نوٹس کی توقع رکھتے تھے، لیکن جب میں نے لو نوٹس پر گایا تو ایک خوبصورت دھن سامنے آئی، گانے کے بول بھی نہایت حسین تھے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے لیے بھی گایا اور یہ ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے کیونکہ ان سے کئی بار ملاقات ہوئی، وہ بےحد شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔

دوران انٹرویو انہوں نے بھارتی گلوکاروں شیکھر روجانی اور متھون کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں دونوں بہترین گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ان کی ان کے ساتھ کام کے دوران بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے