اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹیکسی سکیم کب شروع ہو گی؟ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے اعلان کردیا

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے اگلے 15 روز میں ٹیکسی سکیم لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین نے پاکستان کی پہلی ٹرانسپورٹ ایکسپو سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا، انہوں  نے کہا کہ ٹیکسی سکیم اگلے 15 روز میں لانچ کر دی جائے گی جبکہ ٹیکسی اور بائیک سکیم کے تحت نئی گاڑیاں اور الیکٹرک بائیکس بھی شامل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں لاہور میں پہلی ٹرام اگلے سال فروری تک چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بلال یاسین نے بتایا کہ پنجاب کے 41 اضلاع میں نئے طرز کے 41 ڈپو بنائے جا رہے ہیں،مزید الیکٹرک بسیں دسمبر سے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں اور ٹرامز متعارف کرائی جائیں گی اور اگلے پانچ سے چھ ماہ میں ٹرام کو جیل روڈ اور مین بولیوارڈ پر بھی چلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ کنال روڈ پر ٹرام نہر کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کے بغیر گاڑی چلانے کا تجربہ بھی کیا جائے گا اور 2030 تک پنجاب کی 80 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک کرنے کا ٹارگٹ ہے، اس مقصد کیلئے تقریباً 1000 چارجنگ پوائنٹس بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے