اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت نے عید میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں عید میلاد النبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں صوبائی وزرا، سیکرٹریز اور علما کرام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ﷺ پر تقریبات اور قرآن خوانی ہو گی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے  سرکاری عمارتوں اور مساجد پر شاندار چراغاں کرنے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے اجلاس میں تیاریوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی جبکہ چھ ستمبر کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا پر پورا سال عشق رسول ﷺ کی مناسبت سے خصوصی مہم جاری رہے گی جبکہ جیلوں اور سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپس میں بھی محافل میلاد ﷺ ہوں گی۔

عشرہ رحمت اللعالمین کے دوران سیرت کانفرنسز اور محافل ہر ضلع میں منعقد ہوں گی، اجلاس میں یہ بھی اپیل کی گئی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور مرحومین کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عقیدت رحمت العالمین اور عشق رسول ؐکا چراغ ہر دل میں روشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے