اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

پیرا کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے خصوصی اختیارات تفویض کر کے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک دے دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی، گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی فوری طور پر متحر ک کر دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے کے بیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے