04 Sep 2025
(لاہور نیوز) سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور دھمکیاں دینے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا۔
ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر شادی پورہ میں اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،ملزم محسن نے اداکارہ کے چہرے پر تھپڑ مارے، پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔
