04 Sep 2025
(لاہور نیوز) سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ قراقرم ایکسپریس کو فیصل آباد کے بجائے لاہور-ساہیوال کے راستے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
پاکستان ایکسپریس لالہ موسیٰ سے صبح 9 بجکر 55 منٹ پر براستہ لاہور اور ساہیوال کراچی جائے گی جبکہ ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے صبح 10 بجکر 33 منٹ پر روانہ ہو کر اسی راستے سے کراچی روانہ ہو گی۔
کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس بھی ساہیوال، لاہور کے راستے لالہ موسیٰ پہنچیں گی۔
شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔
