04 Sep 2025
(لاہور نیوز) مثالی گاؤں پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کر لیا گیا، پی اینڈ ڈی پی سی ون کی منظوری دے گا۔
منصوبے کی مجموعی لاگت 71 ارب 91 کروڑ روپے ہے، منصوبے کے تحت راولپنڈی ڈویژن 8.27 ارب، لاہور میں 6.98 ارب خرچ ہونگے۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ ڈویژن 9.01 ارب، گجرات کے دیہاتوں میں 7.15 ارب خرچ ہونگے، ساہیوال ڈویژن 6.62 ارب، ڈی جی خان میں5.97 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت بہاولپور ڈویژن 7.40 ارب، فیصل آباد میں 5.07 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
سرگودھا ڈویژن 5.58 ارب، ملتان ڈویژن میں 9.86 ارب روپے خرچ ہونگے۔منصوبے کے تحت 550 دیہاتوں میں بنیادی سہولتیں فراہم ہوں گی۔
