اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب، سیلاب سے اموات کی تعداد 46، متاثرین 35 لاکھ ہوگئے: پی ڈی ایم اے

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 46 ہوگئی، 35 لاکھ افراد متاثر، ریلیف کیمپوں میں 30 ہزار افراد موجود ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پنجاب میں سیلاب سے 3944 موضع جات متاثر ہوئے، 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قادر آباد کے مقام پرچناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا، جھنگ پہنچنے پر چناب کا پانی مزید پریشانی کا سبب بنے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ستلج میں 2 ماہ سے ہائی فلڈ ہے، گنڈا سنگھ پر 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے،جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے، راوی میں بھی پانی کا دباؤ بڑھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 9 لاکھ کیوسک کا ریلا 6 اور 7 ستمبرکی درمیانی شب سندھ میں داخل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے