اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے راوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی، بہاؤ اب بھی بلند

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران دریائے راوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار 140 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سائفن کے مقام پر 91 ہزار 463 کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔

اسی طرح شاہدرہ کے مقام پر پانی کی مقدار 90 ہزار 500 کیوسک ہے، ہیڈ بلوکی کے مقام پر بہاؤ ایک لاکھ 18 ہزار 520 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ سدھنائی ہیڈ ورکس پر سب سے زیادہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 690 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اگرچہ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے، لیکن موجودہ بہاؤ اب بھی کافی زیادہ ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، متعلقہ ادارے صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے