04 Sep 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم خوشگوار ہے، جہاں ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت دی۔
شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا دلچسپ سلسلہ جاری ہے جس نے موسم کو مزید دلفریب بنا دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس وقت شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے جو آئندہ بارش کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر تک شہر میں مزید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار ہونے کی امید ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
