اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت پنجاب عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائے گی

03 Sep 2025
03 Sep 2025

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کے اہتمام بارے ہدایات جاری کر دیں۔

حکومت پنجاب عید میلاد النبی ﷺ کو مذہبی عقیدت و احترام، شایانِ شان انداز میں منائے گی، صوبہ بھر میں عیدِ میلاد کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی، بڑی اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

جمعتہ المبارک 11 ربیع الاول کو سرکاری و نجی سکولوں میں میلاد کی محافل منعقد ہوں گی، عیدِ میلاد پر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔

جیلوں میں اسیران میں بھی ولادت باسعادت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی، عیدِ میلاد پر 6 ستمبر کے حوالے سے شہداء کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا بھی اہتمام ہو گا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن، رواداری اور آپسی اتحاد کے جذبے کو فروغ دیا جا ئیگا،  اس حوالے سے پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے