اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا: عظمیٰ بخاری

03 Sep 2025
03 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے، بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، اس حوالے سے یہ ان کی صحت کے تحفظ کے لئے کیا جا رہا ہے، اس کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پہ استعمال نہ کیا جائے، مریم نواز ہر جگہ اس لئے خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کو بھی پتہ ہو ہمیں کوئی دیکھنے پوچھنے والا ہے، عوام کو معلوم ہے ان کی وزیراعلیٰ ہر حال میں ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے