اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں بارشیں، تربیلا ڈیم 100 فیصد ، منگلا ڈیم 85 فیصد بھر گیا

03 Sep 2025
03 Sep 2025

(لاہور نیوز) ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی مسلسل آمد کے باعث تربیلا ڈیم اپنی مکمل گنجائش تک بھر چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم بھی 85 فیصد تک بھر چکا ہے۔

محکمہ آبپاشی اور فلڈ وارننگ سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1549.85 فٹ تک پہنچ چکا ہے جو اس کی مکمل گنجائش ہے جبکہ منگلا ڈیم کا لیول 1227.55 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، دیگر ڈیمز میں خانپور ڈیم 1981.40 فٹ، راول ڈیم 1750.30 فٹ اور سملی ڈیم 2314.70 فٹ تک بھر چکے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک کے بیشتر ذخائرِ آب اپنی حد کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے کئی مقامات پر خطرناک حد تک سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا کے مقامات پر اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ مرالہ، خانکی، تریموں، بلوکی اور سلیمانکی میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع ہے، گڈو، قادرآباد، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے اور سکھر، کوٹری، چنیوٹ برج، پنجند، جسڑ، راوی سائفن اور شاہدرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

دریائے چناب کے قریبی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، نالہ پلکو میں اونچے درجے جبکہ نالہ ایک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی کے ملحقہ نالہ ڈیگ اور بئین میں درمیانے درجے اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات اور فلڈ وارننگ سینٹر  نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے علاقوں کے ساتھ ساتھ دریائے راوی اور چناب کے ملحقہ ندی نالوں کے لئے رات 2 بج کر 30 منٹ پر انتہائی اونچے درجے کی فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے