اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسلم لیگ ن ملک کا سوچتی، آپ دکانداری کا، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کا سوچتی ہے، آپ اپنی دکانداری کا سوچتے ہیں۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے، ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے، آپ کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا، ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے، مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب تمام سیلاب متاثرین کو عارضی رہائش اور کھانا فراہم کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے مویشیوں کو بھی چارہ فراہم کر رہی ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے، مسلم لیگ ن ملک کا سوچتی ہے اور آپ اپنی دکانداری کا سوچتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے