وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدہ عوام کیلئے انقلابی اقدامات کی ہدایات
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام سیلاب زدہ خواتین اور بچوں کو جوتے فراہم کرنے، کیمپوں میں صاف پانی دینے، گائینی، گیشٹرو اور سکن سپیشلسٹ بھیجنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔
پنجاب میں سیلاب پہلے بھی آتے رہے ہیں لیکن سیلاب زدہ عوام کے لئے ایسے انقلابی اقدامات پہلی بار کئے جا رہے ہیں جن میں خواتین، بچوں کے ساتھ جانوروں کو بھی سنبھالنے کے لئے تمام سرکاری وسائل کو عملاً موبیلائز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال کی تعداد کو بڑھانے اوردوردراز علاقوں تک رسائی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں فوری وزٹ کرنے کیلئے گائنی کالوجسٹ،گیسٹرواورسکن سپیشلسٹ میڈیکل پروفیشنلز کی موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز،پیرا میڈکل سٹاف اور دیگر عملے کیلئے خصوصی الاؤنس دینے کا بھی اعلان کر دیا، مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو ان کی ضرورت اور سہولت کے مطابق رہنے کیلئے ٹینٹ جبکہ جگہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی، اس کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے بھرپور چارے اورویکسی نیشن کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت دہرائی، مریم نواز نے کہا کہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن اور دیگر اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ سیلاب زدہ عوام کا کوئی مزید نقصان نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کیلئے ایگری کلچر انٹرنز کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا، سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک انٹرنز کو مویشیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری تفویض کرنے کی بھی ہدایات دیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو متاثرہ علاقوں میں بجلی، سوئی گیس کے کنکشن جلدبحال کرنے کیلئے رابطے کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیلاب کا پانی نکلنے کے ساتھ ہی بجلی و گیس کی سپلائی کی فوری بحالی پر بھی زور دیا۔
