اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا، بروقت انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہو گئیں: مریم نواز

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء اور ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا ہے، بروقت اور بہترین انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہو گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت کی جبکہ پی ڈی ایم اے کو متوقع حالات کے پیش نظر بھرپور بیک اپ تیاری کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کو ریلیف آپریشن کے لئے مزید مستعد رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے ہیلتھ کیمپ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے بارشی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لئے انتظامات اور ادویات کی فراہمی، سیلاب زدہ علاقوں کے ریلیف کیمپوں میں خواتین کے لئے سینٹری کٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال اور مدراینڈ چائلڈ کلینک آن ویل کی سروسز مزید تیز کرنے، سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف میڈیکل کیمپوں میں بہتری کی ہدایت کی جبکہ پی ڈی ایم اے کو اضلاع میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ اور دیگر سامان فوری مہیا کرنے کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے پیشتر بروقت انخلاء سے اڑھائی لاکھ لوگ محفوظ رہے، سیلابی ریلوں میں گھرے 9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا ہے، انتظامیہ اور تمام اداروں کی منظم کاوشوں کے باعث تباہی سے محفوظ رہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، کھانے پینے اور دیگر انتظامات میں کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، پنجاب سیلاب کی حساس ترین صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن حکومتی ادارے مستعد ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے