اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے: ماورا حسین

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک مختصر کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا  جتنی بھی لڑکیاں مجھے دیکھ رہی ہیں، میں ان کو یہ کہنا چاہوں گی کہ آج کل اس دنیا میں مالی آزادی سے بڑی کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔

ماورا نے کہا کہ چاہے آپ کی فیملی مالی طور پر کتنی بھی امیر کیوں نا ہو، آپ جتنے بھی مضبوط بیک گراؤنڈ سے ہوں، آپ کے خاوند یا سسرالے والے بھلے امیر ہوں لیکن  جب آپ کے پاس اپنے کمائے ہوئے پیسے ہوں گے تب آپ کے اندر زبردست اعتماد ہوگا۔

اداکارہ کے وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد صارفین نے ماورا کی بات کو صحیح قرار دیا اور کہا کہ آج کل کے دور میں خواتین کے پاس اپنی آمدنی ہونا بہت ضروری ہے۔

دیگر صارفین نے اداکارہ کے بیان پر کہا کہ آج کل کے دور میں جب نوکری ملنا یا پیسے کمانا مشکل ہے تو انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے