اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صدر مملکت اور مریم نواز کا اداکار انور علی کے انتقال پر اظہار افسوس

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی اور سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے