(لاہور نیوز) لاہور شہر میں موسم نے کروٹ بدلی اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اوسطاً 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کیلئے راحت کا باعث بنی۔
جیل روڈ اور مغلپورہ میں 3.5 ملی میٹر، جبکہ ایئرپورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلبرگ اور تاجپورہ میں 2 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 5، جبکہ اپر مال میں محض 1 ملی میٹر بارش ہوئی، نشتر ٹاؤن میں بھی بارش کا تناسب 2 ملی میٹر رہا۔
اسی طرح چوک ناخدا میں 4، پانی والا تالاب میں 7 ملی میٹر، جبکہ فرخ آباد میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن راوی اور قرطبہ چوک میں 2، اقبال ٹاؤن اور سمن آباد میں 3، جبکہ جوہر ٹاؤن میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ مزید بوندا باندی کا امکان ہے، بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم واسا کی ٹیمیں نکاسی آب کیلئے متحرک ہیں۔
