اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے معروف خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور اغوا کی کوشش میں ملوث ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ شالیمار کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔سامعہ حجاب نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم حسن زاہد گزشتہ کئی دنوں سے ان کا تعاقب کر رہا تھا۔ بالآخر 31 اگست کی شام تقریباً ساڑھے 6 بجے ملزم نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے مزاحمت کی اور موقع سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں، بالخصوص خواتین کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سامعہ حجاب اور دیگر متاثرین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے