اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علی گیلانی تحریک آزادی کے قائد، کشمیری قیادت اُنکے جذبے کو اپنائے: لیاقت بلوچ

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیری عوام کیلئے آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں استقامت، قربانی اور اصول پسندی کی روشن علامت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے سدا بہار قائد ہیں جنہوں نے ہر دور میں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مثال قائم کی، کشمیری قیادت کو چاہئے کہ وہ سید علی گیلانی کے جذبہ استقامت اور اصولی جدوجہد کو مشعل راہ بنائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زندہ اور بیدار قومیں آزمائشوں کے دور میں بنیان مرصوص بن جایا کرتی ہیں اور کشمیری عوام بھی استقامت اور اتحاد سے آزادی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی پاکستان کیلئے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی فورمز پر اس مسئلے کو مؤثر انداز میں اٹھائے اور قومی سطح پر اس کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے