اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہوراور گردونواح میں مسلسل بارش، نشیبی علاقے زیرآب

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) مون سون کا طوفانی سپیل، لاہور اور گردونواح میں مسلسل بارش، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

لاہور اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں بادل خوب برسے، رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں، بعض علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی خوب بارش برسی، شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بھارہ کہو کے علاقے میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، خیابان سرسید ضیاء کالونی میں برساتی نالہ بپھر گیا، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، خطرے کے الارم بج گئے

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جڑواں شہروں میں بارش سے کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی، خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے، نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے