01 Sep 2025
(لاہور نیوز) بارش، سیلاب سے پاکستان میں 819 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ بات پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتائی گئی۔
ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں مون سون اور سیلاب سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتک 819 اموات ہوئیں، ایک ہزار ایک سو گیارہ افراد بارش اور سیلاب سے ہونیوالے حادثات میں زخمی ہوئے جبکہ 8 ہزار 658 گھر بارشوں و سیلاب سے تباہ ہو گئے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 493 مرد، 123 خواتین اور 203 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 546 مرد اور 295 خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مکمل تباہ ہونے والے گھر 2070 ہیں جبکہ سیلاب، بارشوں کے دوران 104 ہسپتال، ڈسپنسریاں اور مراکزِ صحت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
