اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 86 ارب کے فنڈز منظور

01 Sep 2025
01 Sep 2025

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ، انڈر پاسز اور ڈرینج سسٹم کی تعمیر کے لئے 86 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 23 ویں اجلاس میں دی گئی،اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں انڈر پاسز کی تعمیر کیلئے 6 ارب کے فنڈز منظور ہوئے ، چیئرنگ کراس، ریس کورس چوک اور آرمی قبرستان چوک میں انڈر پاسز تعمیر ہونگے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کیلئے 24 ارب 69 کروڑ منظور کیے گئے، ناصر باغ ، موچی گیٹ، شیراں والا اور ٹیکسالی گیٹ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ تعمیر ہوگی، سیوریج اور طوفانی بارشوں کے ڈرینج سسٹم کی تعمیر کے لیے 54 ارب روپے منظور کیے گئے۔

پراجیکٹ ریڈینس فائنانسنگ فیسیلٹی کے لیے ایک ارب 27 کروڑ کی منظوری دی گئی، بورے والا میں سیوریج سسٹم اور فٹ پاتھ کی تعمیر کیلئے 8ارب 19 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے، ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے