(لاہور نیوز) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔
ایک ماہ میں 11839 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی فراہمی کا ریکارڈ قائم کر دیا، گزشتہ ایک ماہ میں 3472 نئے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، ماہ اگست میں مجموعی طور پر 20931 مستحق خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، 11839 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کی گئی۔
9092 مستفید خاندانوں کو گھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئےدوسری قسط کااجراکیاگیا،اگست کےمہینےمیں 3472نئےگھروں کی تعمیرمکمل کر لی گئی،اگست کےمہینےمیں475.4 ملین کےقرضہ جات کی ریکوری کی گئی،پروگرام میں ابتک مجموعی طورپر73743خاندانوں کوقرضہ جات فراہم کیےگئے،ابتک87.02ارب کےقرضہ جات مستحق خاندانوں میں تقسیم کیےجاچکے ہیں،اپنی چھت اپناگھرپروگرام کےتحت مجموعی طورپر63851گھرزیرتعمیرہیں۔
صوبہ بھر میں اب تک 11655 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی،44552خاندانوں کوگھروں کی تعمیرمکمل کرنےکیلئےدوسری قسط کااجراکیاجاچکا ہے،پروگرام کے آغاز سےاب تک 1.38 ارب کےقرضہ جات کی ریکوری کی گئی۔
