اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بارشوں کے سبب پنجاب یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کیلئے بند

30 Aug 2025
30 Aug 2025

(لاہور نیوز) بارشوں اور سیلاب کے باعث تعلیمی سرگرمیاں درہم برہم ہو گئیں، پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لئے بند کر دیں۔

صوبہ بھرمیں بارشیں اور سیلابی صورتحال سے پنجاب یونیورسٹی کے لاہور میں واقع کیمپس کے ساتھ دوسرے شہروں میں بنے کیمپس میں بھی تعلیمی سرگمیاں جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

سٹاف اور سٹوڈنٹس کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کلاسز لینا مشکل ہو رہا ہے۔ سٹوڈنٹس اور سٹاف کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آج پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یونیورسٹی کے  ترجمان کے مطابق جامعہ پنجاب میں کلاسز ایک ہفتہ کیلئےملتوی کر دی گئی ہیں، پنجاب یونیورسٹی میں یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک زیرو  ویک ہو گا، یکم  ستمبر سے 7 ستمبر  کے دوران ہاسٹلز میں الاٹمنٹ کا کام جاری رہے گا۔

یونیورسٹی میں باقاعدگی سے کلاسز کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا،  اس سے پہلے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ داخلے اور  دیگر انتظامی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے