30 Aug 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں کئی گھنٹے کی طوفانی بارش کے بعد سڑک بیٹھ گئی، سڑک میں اچانک شگاف پرنے سے ایک کار بھی گڑھے میں جا گری۔
گلشن راوی کے علاقہ رستم پارک میں گندانالا کے قریب سروس روڈ پر شگاف پڑ گیا، شگاف کے باعث ایک کار گڑھے مین گر گئی، گاڑی کو کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی جزوی متاثر ہوئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شگاف پر کرنے کیلئے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔


