(لاہور نیوز) موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سیالکوٹ ایئرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر شیڈول کر دی گئی ہیں۔
سیالکوٹ ایئر پورٹ کی دیگر تمام پروازیں آج بھی لاہور سے آپریٹ کی جارہی ہیں، ابھی تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کی دبئی کی ایک پرواز لاہور اتاری گئی ہے۔ اس کے علاوہ موسمی خرابی کے سبب ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 ملتان میں اتاری گئی جبکہ اسلام آباد کراچی کی پرواز پی اے201 منسوخ کردی گئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے601، 602، 603، 604 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی سکردو کی نجی ایئر لائن کی دو پروازیں پی اے 704 اور 705 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور سکردو کی دو پروازیں پی اے 480، 481 بھی منسوخ ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہے، لاہور ایئرپورٹ کی 15 پروازوں میں 1 سے7 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی ایئرپورٹ کی 10 پروازوں میں 1 سے سوا 5 گھنٹے تک تاخیر ہے، کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کراچی لاہور کے مابین 5 پروازوں میں 1 سے پونے 3 گھنٹےکی تاخیر ہے۔
