اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری

30 Aug 2025
30 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔

کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگرافسران خودفیلڈمیں موجود آپریشن کی نگرانی کرنے میں مصروف، ریسکیو ٹیم  نے احساس اور خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، دوردراز گاؤں کے مکین نے بیٹی کا جہیز ڈوبتے دیکھ کر بے بسی کے عالم میں ریسکیوکال کی۔

ریسکیوٹیم بڑی کشتی لے کر دراساں والی بھینی پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم  نے جہیز کی چارپائیاں، جستی پیٹی، کپڑے و برتن بحفاظت نکال کرکشتی میں منتقل کئے، ریسکیوٹیم  نے سارا جہیز بحفاظت اور بخریت سیلابی ریلےسےنکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

لاہوراور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتال اور فرض شناس عملہ موجود ہے، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہیں،مریضوں کو گھروں میں بھی علاج اور ادویات میسر ہوں گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تشخیص، ادویات و طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں، بعض مقامات پر فیلڈ ہسپتالوں کا طبی عملہ لائف جیکٹ پہن کر کام کرتا رہا ہے، پنجاب پولیس بھی ریسکیو وریلیف آپریشن میں آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے جوان بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبادی کے انخلاء میں معاون بن گئے، پولیس کے افسر اور جوان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے،پولیس کے جوانوں نے سیلابی ریلے میں گھرے لوگو ں کو کشتیوں پر ریسکیو کیا، بہاولنگر و دیگر علاقوں میں پولیس افسر اور جوان بوٹ کےذریعےلوگوں کوسیلابی ریلے سے نکالتے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے