اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی: سائرہ یوسف

30 Aug 2025
30 Aug 2025

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔

 حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران سائرہ کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود بطور والدین مشترکہ طور پر بچے کی پرورش جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے اور اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔

پروگرام کے دوران سائرہ یوسف سے وائرل ویلنٹائن ڈے تصویر پر بھی سوال کیا گیا، جس میں وہ اپنی بیٹی نوریح، شہروز اور صدف کنول کی بیٹی زہرا، اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ اس تصویر پر مداحوں نے سائرہ کے مثبت رویے کو سراہا تھا۔ سائرہ نے اس حوالے سے کہا کہ "زہرا، نوریح کی بہن ہے، اور جب بات نوریح کی ہو تو میں خود سے متعلق نہیں سوچتی۔"

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور 2020 میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی، اور ان کے ہاں بیٹی زہرا کی پیدائش ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے