اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند ٹوٹنے کا خدشہ

30 Aug 2025
30 Aug 2025

(لاہور نیوز) دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔

پانی کا بہاؤ 38 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی، پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہو گیا، قصور میں حفاظتی بند تلوار پوسٹ سے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا، انتظامیہ نے تلوار پوسٹ سے ملحقہ دیہات خالی کرانے کیلئے اعلانات کر دیئے۔

بپھری موجوں سے زمینی کٹاؤ بڑھ گیا، 300 سے زائد ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوگئی، بہاولنگر میں بند ٹوٹنے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا، پانی کے تیز بہاؤ سے سیکڑوں ایکڑ فصلیں زیرآب آگئیں، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، پاکپتن میں نقوی شاہ کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، منچن آباد میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آگئیں۔

احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کا زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، سیکڑوں ایکڑ رقبہ پر فصلیں زیر آب آگئیں، نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ کے 3 عارضی بند ٹوٹ گئے، کچے کے کئی دیہات پانی کی زد میں ا ٓگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے