اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: بیرسٹر سیف

29 Aug 2025
29 Aug 2025

(لاہور نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جنگ میں بدترین شکست کے بعد بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا ہے، بھارت کو جنگ میں شکست کی طرح آبی جارحیت کے بھی سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا مودی سرکار کی پرانی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پنجاب کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے، خیبرپختونخوا بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سیلاب میں شاندار ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو آپریشن میں تقریباً 6 ہزار افراد کو سیلاب سے بچایا گیا، ریسکیو آپریشن کے بعد اب ریلیف و بحالی کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ خود ریلیف و بحالی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کو معاوضوں کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہدا کے لواحقین کو 65 کروڑ روپے سے زائد کے چیکس فراہم کئے جا چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کو 20 کروڑ روپے کے چیکس دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے