29 Aug 2025
(لاہور نیوز) دریائے راوی میں پانی کے تیز بہاؤ سے شاہدرہ پل کے قریب سانپ نکل آیا۔
لاہور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سانپ کو ڈنڈوں سے قابو کیا، سانپ پانی میں بہہ کر آیا، سانپ ریسکیو کرنے والی بوٹ کے انجن سے نکلا تھا۔
واضح رہے کہ دریائے راوی پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب اطراف کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لئے ریسکیو کی کشتیاں دریا میں موجود ہیں۔
