اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کامیاب محبت کیلئے ضروری ہے صحیح انسان سے محبت ہو:مایا علی

29 Aug 2025
29 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے محبت میں دل ٹوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب محبت کے لیے ضروری ہے کہ صحیح انسان سے محبت ہو ۔

حال ہی میں مایا علی کو ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے جب اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا، میں صرف اس لیے شادی نہیں کروں گی کیونکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرلو یا عمر نکل رہی ہے بلکہ جب کوئی ایسا مل جائے گا جس سے مجھے لگے گا کہ اس شخص سے شادی کرنی چاہیے تو کرلوں گی۔

انہوں نے شادی سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا، شادی کے معاملے میں لوگوں کے دباؤ میں نہیں آسکتی، شادی ایک بہت بڑا فیصلہ ہے، یہ صرف دو لوگوں کے درمیان کی بات نہیں دو خاندانوں کی بات ہے، شادی کے لیے ضروری ہے کہ جس انسان سے شادی کر رہے ہیں اس سے کنیکشن ہو، جس دن مجھے کوئی ایسا مل گیا جس سے وہ خاص کنیکشن جڑ گیا تو شادی کرلوں گی۔

36 سالہ اداکارہ نے شادی میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی تو اللّٰہ کا فیصلہ ہے جس دن ہونی ہے اس دن تو ہونی ہے، اگر اس میں دیر ہو رہی ہے تو لوگ یہ کیونکہ نہیں سمجھ لیتے کہ یہ بھی اللّٰہ کا ہی فیصلہ ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی کوئی ایسا شخص نہیں ملا جن سے وہ شادی کرسکیں، انڈسٹری میں بھی ایسا کوئی نہیں ہے؟ تو اس پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں۔

میزبان نے سوال بدل کر پوچھا کہ کیا کبھی محبت ہوئی؟ جس پر انہوں نے اعتراف کیا۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبت تو ہوئی ہے، لیکن کامیاب محبت کے لیے ضروری ہے کہ صحیح انسان سے محبت ہو، ایسا نہیں ہے کہ محبت صحیح یا غلط ہوتی ہے یا انسان صحیح یا غلط ہوتے ہیں بلکہ ہوسکتا ہے جس سے مجھے محبت ہوئی وہ میرے لیے صحیح نہیں ہو یا میں اس کے لیے صحیح نہیں ہوں۔

مایا علی کا کہنا ہے کہ محبت کا ہونا مشکل نہیں ہے، محبت کو نبھانا مشکل ہے، میں نے کوشش کی تھی کہ محبت کو نبھا سکوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے